
نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے مطابق یوکرین میں روسی افواج ملک کے مشرق میں اپنے حملوں کو دوگنا کرنے کے لیے دوبارہ منظم ہو رہی ہیں۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا روس دوبارہ منظم، سپلائی اور تقویت دینے کی کوشش کر رہا ہےان کا مزید کہنا تھا کہ روس کا فوجی نتیجہ حاصل کرنے کا مقصد تبدیل نہیں ہوا ہے۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ روس جارجیا سے 1,200 سے 2,000 کے درمیان فوجیوں کو منتقل کر رہا ہے۔
سیکرٹری جرنل کا کہنا تھا کہ ہم شہروں پر مسلسل گولہ باری دیکھ رہے ہیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ روس کچھ فوجیوں کو دوبارہ تعینات کر رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم یہ بھی دیکھ رہے کہ روس ایک ہی وقت میں کیف اور دیگر شہروں پر دباؤ برقرار رکھتا ہے، اس لیے ہم روس سے مزید جارحانہ کارروائیوں کی توقع کر سکتے ہیں۔
امریکی سینئر دفاعی اہلکار کا کہنا ہے کہ کیف کے ارد گرد 20 فیصد روسی فوجیوں نے اپنی جگہ تبدیل کرنا شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے بیلجیئم کے اراکین پارلیمنٹ سے یوکرین کی ہتھیاروں سے مدد کرنے کے لیے اپیل کی اور کہا کہ روس کیخلاف مزید پابندیاں لگائی جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News