Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ کا اسرائیل اور فلسطین سے تشدد کے خاتمے پر زور

Now Reading:

امریکہ کا اسرائیل اور فلسطین سے تشدد کے خاتمے پر زور
امریکہ کا اسرائیل اور فلسطین سے تشدد کے خاتمے پر زور

امریکہ کا اسرائیل اور فلسطین سے تشدد کے خاتمے پر زور

امریکہ نے اسرائیل اور فلسطین پر زور دیا ہے کہ وہ تشدد کے سلسلے کو ختم کریں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے حالیہ دنوں میں فلسطین میں دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافے کے بعد بیان جاری کیا ہے۔

امریکی محمکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلنکن نے فلسطین کے صدر محمود عباس اور اسرائیل کے وزیر اعظم ایئر لاپڈ سے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان تشدد کے سلسلے کے خاتمے کے لیے کام کرنا نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل مغربی کنارے اور غزہ میں تحمل کا مظاہرہ کرکے ایسے اقدامات سے دور رہے جن سے کشیدگی میں اضافہ ہو۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر جاری اسرائیلی وزیر اعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’میں نے امریکی وزیر خارجہ بلنکن کو بتایا کہ تشدد کی حمایت کو برداشت نہیں کریں گے جبکہ انہوں نے یروشلم میں امن واپس لانے کے لیے عالمی حمایت کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یروشلم میں عبادت کرنے کی آزادی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ میں حالیہ کشیدگی پر متحدہ امارات نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا

فلسطینی میڈیا کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ اسرائیلی فورسز اور شہریوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر ’ظالمانہ حملے‘ اور فلسطینی گاؤں اور قصبوں پر اسرائیلی قبضے حالات کو تباہ کن نتائج کی طرف لے جائیں گے۔

واضح رہے کہ جمعے کو مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جبکہ تشدد کے واقعات کے نتیجے میں 152 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر