Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کی معمر ترین خاتون انتقال کرگئیں

Now Reading:

دنیا کی معمر ترین خاتون انتقال کرگئیں

 دنیا کی معمر ترین شخصیت  کی سند حاصل کرنے والی جاپانی خاتون 119 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

کین تاناکا 2 جنوری 1903 کو جاپان کے جنوب مغربی فوکوکا علاقے میں پیدا ہوئیں۔ اسی سال رائٹ برادران نے پہلی بار پرواز کی  تھی اور میری کیوری نوبل انعام جیتنے والی پہلی خاتون بنی تھیں۔

تاناکا نسبتاً بہتر صحت میں تھیں اور ایک نرسنگ ہوم میں رہتی تھیں، جہاں وہ بورڈ گیمز، ریاضی کے مسائل حل کرنے سمیت چاکلیٹس سے لطف اندوز ہوتی تھی۔

تاناکا نے ایک صدی قبل 1922 میں شادی کی تھی جس سے ان کے چار بچے ہیں جبکہ ایک بچے کو انہوں نے گود لیا تھا۔

کین کو ٹوکیو 2020 اولمپک ٹارچ ریلے کے لیے مشعل برداروں میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا گیا تھا تاہم کورونا وائرس کے سبب ان کی شرکت منسوخ کر دی گئی تھی۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ  کے مطابق تاناکا کے انتقال کی خبر کی تصدیق  سینئر جیرونٹولوجی کنسلٹنٹ رابرٹ ینگ نے کی ہے، جنہوں نے 2019 میں زندہ رہنے والے سب سے عمر رسیدہ اور معمر ترین شخص (خواتین) کے طور پر کین کے ریکارڈ کی تصدیق میں بھی مدد کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر