Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصر میں ٹرک اور سیاحوں کی بس میں تصادم ، 10 سیاح ہلاک

Now Reading:

مصر میں ٹرک اور سیاحوں کی بس میں تصادم ، 10 سیاح ہلاک

مصر میں ٹرک اور سیاحوں کی بس میں تصادم  کے نتیجے میں 10 سیاح ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی مصر میں ایک ہائی وے پر سیاحوں کی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے چار کا تعلق فرانس اور ایک  کا بیلجیم سے ہے۔

صوبائی حکام نے ایک بیان میں کہا کہ حادثہ قدیم شہر لکسر سے تقریباً 55 کلومیٹر  جنوب میں اس وقت پیش آیا جب یہ بس دریائے نیل کے مغربی کنارے پر واقع ایسنا کے مندروں کی طرف جارہی تھی۔

حادثے میں سیاحوں کے ساتھ ساتھ پانچ مصری شہری بھی ہلاک ہوئے۔

Advertisement

حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم 14 دیگر  افراد زخمی بھی ہوئے  ہیں جن میں سے آٹھ فرانس اور چھ بیلجیئم سے تھے۔

حادثے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
نیپال کے بعد مڈغاسکر میں بھی جین زی کا انقلاب، حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر