Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران نے جوہری سرگرمیوں کی دستاویزات اقوام متحدہ کے حوالے کردیں

Now Reading:

ایران نے جوہری سرگرمیوں کی دستاویزات اقوام متحدہ کے حوالے کردیں

ایران کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے نے جوہری پروگرام سے متعلق جو بھی دستاویزات طلب کی تھیں، وہ اسے فراہم کر دی گئی ہیں۔ ایران کو توقع ہے کہ بین الاقوامی ادارہ اب غیراعلانیہ مقامات کی تفتیش بند کر دے گا۔

ایرانی جوہری امور کے سربراہ محمد اسلامی نے گزشتہ روز کہا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق دستاویزات اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے حوالے کر دی ہیں۔

اس موقع پر محمد اسلامی نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ تین غیراعلانیہ مقامات سے پائی جانے والی یورینیم پر تحقیقات کو اب بند کر دیا جانا چاہیے۔

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ایران کے ساتھ تین ماہ کے اس منصوبے پر اتفاق کرلیا ہے کہ وہ تین پرانے غیر اعلانیہ جوہری مقامات پر موجود یورینیم کو نظرانداز کرکے آگے بڑھنے کی کوشش کرے گا۔

Advertisement

2015ء کے ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور اگر ان میں پیشرفت ہوئی تو یہ جلد ہی بحال ہو سکتا ہے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018ء میں یکطرفہ طور پر امریکا کو اس معاہدے سے الگ کرکے ایران کے خلاف دوبارہ سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

محمد اسلامی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ ایران نے 20 مارچ کو دستاویزات ایجنسی کے حوالے کر دیں۔ ابھی ایجنسی کے نمائندے ان دستاویزات کا جائزہ لے رہے ہیں اور ممکنہ طور پر مزید بات چیت کے لیے ایران کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے نیوز کانفرنس کے دوران اسرائیل پر بھی تنقید کی اور اس پر ایرانی جوہری پروگرام کے مقاصد کے حوالے سے شک کے بیج بونے کا الزام لگایا۔

آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے فروری میں کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ 6 جون کو شروع ہونے والے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے لیے بروقت اپنی حتمی رپورٹ تیار کرلیں گے۔

Advertisement

امریکا اور ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ویانا میں گزشتہ تقریباً گیارہ ماہ سے مذاکرات کرتے رہے ہیں تاہم فی الوقت یہ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر