Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب نے مشرق وسطی کے طاقتور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

Now Reading:

سعودی عرب نے مشرق وسطی کے طاقتور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا
سعودی عرب نے مشرق وسطی کے طاقتور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

ملک بھر کے پاسپورٹ آفسز کے سسٹم میں فنی خرابی

سعودی عرب کا پاسپورٹ عالمی سطح پر کینیڈا، برطانیہ اور یورپی ممالک کے پاسپورٹس پر برتری حاصل کرکے دسویں نمبر پر آگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی سطح پر سعودی عرب کے پاسپورٹ نے دسویں پوزیشن حاصل کرلی ہے جس کے بعد سعودی پاسپورٹ مشرق وسطی کا طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طاقتور پاسپورٹس کا فیصلہ ریاست کے کاروباری ماحول کے گراف کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ملک کی معیشت کو دیکھ کر کیا گیا ہے جبکہ مختلف ممالک میں سرمایہ کاری کے امکانات کا ہمہ جہتی تصوراس کا معیارہے۔

واضح رہے کہ سعودی پاسپورٹ نے عالمی سطح پر کینیڈا، برطانیہ اور یورپی ممالک کے پاسپورٹس پر برتری بھی حاصل کرلی ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر کے ملکوں کے پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی عالمی تنظیم ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کیو ٹو 2022 نے بھی اپنی فہرست جاری کی ہے۔

Advertisement

ہینلے کے مطابق  پاکستانی پاسپورٹ دنیا بھر کے ممالک میں 109 ویں پوزیشن پر آگیا ہے جس کی صرف 31 ممالک میں ویزا فری انٹری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فہرست میں پاکستان کا ایک درجہ بہتر تھا، ہرے پاسپورٹ  کو ایک سہ ماہی بعد ہی ایک نمبر تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یمن، صومالیہ ، فلسطین ، نیپال، شمالی کوریا اور لیبیا ہینلے انڈیکس میں پاکستان سے بہتر ہیں جبکہ صرف جنگ سے متاثرہ ملک شام عراق اور افغانستان ہی پاکستان سے نیچے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر