
بھارت میں حجاب کی پابندی کے بعد حلال گوشت پر بھی پابندی کا مطالبہ
بھارتی ریاست کرناٹک میں خواتین کے حجاب پر پابندی کے بعد حلال گوشت پر بھی پابندی کا مطالبہ کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع شموگا میں ایک حلال گوشت فروخت کرنے والے مسلمان قصاب کی دکان پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کردیا جس کے بعد اسے خوب تشدد کا نشانہ بنایا۔
ضلع کے ایس پی لکشمی پرساد کا بھارتی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہندو انتہا پسند پارٹی بجرنگ دل کے کارکنان بازار میں حلال گوشت کے خلاف مہم چلارہے تھے کہ ایک مسلمان قصاب سے ان کی بحث ہوگئی جس کے انہوں نے قصاب کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: باحجاب طالبات کو امتحان دینے کی اجازت دینے پر 7 اساتذہ معطل
پولیس کے مطابق ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ایف آئی آرکے مطابق بجرنگ دل کے کارکنان نے قصاب سے کہا تھا کہ وہ حلال گوشت کے علاوہ غیر حلال گوشت بھی فروخت کرے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دائیں بازوں کی جماعتوں کے حامی بازاروں میں حلال گوشت کے خلاف مہم چلارہے ہیں جبکہ انہیں پرچے تقسیم کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
#BajrangDal unit of Chikmaglur dist #Karnataka distributed pamphlets asking #Hindus not to buy #HalalMeat 4m #Muslims ahead of #Ugadi celebrations.They carried out a door to door campaign. Dal has started a state level campaign against purchase of meat from Muslim chicken shops. pic.twitter.com/COiRbn8nK8
— Imran Khan (@KeypadGuerilla) March 31, 2022
اس حوالے سے ایک بھارتی صحافی عمران خان کا کہنا ہے کہ بجرنگ دل کے کارکنان لوگوں کے گھروں میں جاکر پرچے تقسیم کررہے ہیں جس کا مقصد مسلمانوں کی دکانوں سے گوشت خریدنے کا بائیکاٹ کرنا ہے۔
دوسری جانب بی جے پی کے جنرل سیکرٹری سی ٹی روی نے حلال گوشت کی فروخت کو مسلمانوں کی جانب سے معاشی جہاد قرار دیا تھا۔
No more HALAL PRODUCTS for Hindus.
Let us fight unitedly against Economic JIHAD ! ! !
— Executive X (@AbuseExecutiveX) March 30, 2022
رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اگر مسلمان غیر حلال گوشت کھانے کو تیار ہوجاتے ہیں تو ہندو بھی حلال گوشت کا استعمال کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلمان طلبہ کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کررکھی ہے جس کی وجہ سے ریاست میں گذشتہ دو ماہ سے حجاب تنازع سر اٹھایا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News