Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی پولیس کا آج چوتھے روز بھی مسجد الاقصیٰ پر دھاوا، نمازیوں کو باہر نکال دیا

Now Reading:

اسرائیلی پولیس کا آج چوتھے روز بھی مسجد الاقصیٰ پر دھاوا، نمازیوں کو باہر نکال دیا

اسرائیلی پولیس نے آج بروز پیر، مسلسل چوتھے روز بھی مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ اسرائیلی پولیس کے اہلکاروں نے مسجد الاقصیٰ کے صحن کو نمازیوں سے خالی کرالیا۔ اس کارروائی کا مقصد یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ کے دورے کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش مختلف وڈیو کلپ میں اسرائیلی پولیس کے مسجد الاقصیٰ پر حملے اور وہاں سے نمازیوں کو باہر نکالنے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس سے پیشتر گزشتہ روز بھی مسجد الاقصیٰ کے اطراف اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں 18 فلسطینی شہری گرفتار کر لیے گئے۔

اسرائیلی پولیس اہل کاروں کا القدیمہ ٹاؤن میں بھی فلسطینیوں کے ساتھ تصادم ہوا۔ یہ تصادم یہودیوں کے گروپ کے مسجد الاقصیٰ کے دورے کے بعد ہوا۔ اس دوران فلسطینیوں کی جانب سے کیے گئے پتھراؤ سے دو بسوں کے شیشے ٹوٹ گئے جس سے اُن میں سوار افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔

Advertisement

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی حکومت میں شامل عرب اقلیتی اتحادی گروپ نے کہا ہے کہ اس نے حکومت میں اپنی رکنیت کو معلق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ مسجد میں اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی جانب سے پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونا ہے۔

اتحادی گروپ کے مطابق اگر صورت حال تبدیل نہ ہوئی تو وہ سرکاری طور پر مستعفی ہونے پر بھی غور کرے گا۔ اسرائیل کی آبادی میں 21 فی صد عرب ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے حکومتی اتحاد کو پارلیمنٹ کی 120 میں سے 60 نشستیں حاصل ہیں جن میں 4 نشستیں عرب اقلیتی اتحادی گروپ کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر