Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹوئٹر 44 بلین ڈالر میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا ہوگیا

Now Reading:

ٹوئٹر 44 بلین ڈالر میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا ہوگیا

سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر نے تصدیق کی ہے کہ دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک نے اُسے 44 بلین ڈالر میں خرید لیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اِس سے پیشتر ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی پیشکش کو رد کر دیا تھا تاہم گزشتہ روز معاملات طے پا گئے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ آزادیء اظہار رائے فعال جمہوریت کی بنیاد ہے اور ٹوئٹر ڈیجیٹل ٹاؤن کا وہ چوراہا ہے جہاں انسانیت کے مستقبل پر گفتگو ہوتی ہے۔

https://twitter.com/elonmusk/status/1518677066325053441?s=20&t=VD2pq8-L7eRrwO3fl8LJjA

گزشتہ روز یہ ڈیل منظرعام پر آتے ہی نیو یارک میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں ٹوئٹر کے حصص کی قیمت 4.5 فیصد اضافے کے بعد 51.15

Advertisement

ڈالر ہو گئی ہے۔

قبل ازیں برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے پیش گوئی کی تھی کہ ٹوئٹر ممکنہ طور پر پیر کے روز ایلون مسک کی جانب سے 54.20 امریکی ڈالر فی شیئر کی پیشکش کو قبول کرنے کا اعلان کرے گا۔

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کے لیے ذاتی حیثیت میں کمپنی کے عہدیداروں سے مذاکرات کرتے رہے تھے، ان کی کمپنی ٹیسلا مذاکرات میں شامل نہیں تھی۔

چار دن پہلے ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے لیے 46.5 ارب ڈالر کے فنانس پیکج کا اعلان کیا تھا جس کے بعد شیئر ہولڈرز کی اکثریت کے مشورے پر ٹوئٹر کے بورڈ ارکان نے اس پیشکش پر مزید غور کیا۔

Advertisement

ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی کے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑنے کے بعد کمپنی کے چیف ٹیکنیکل افسر پراگ اگروال نے یہ عہدہ گزشتہ سال نومبر میں سنبھالا تھا۔

ٹوئٹر کی فروخت اس بات کا بھی اعتراف ہے کہ نئے چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال کمپنی کے لیے منافع بخش ثابت نہیں ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر