Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی کیرولائنا میں فائرنگ کا واقعہ، 9 افراد زخمی

Now Reading:

جنوبی کیرولائنا میں فائرنگ کا واقعہ، 9 افراد زخمی

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں ایسٹر کی صبح ایک کلب میں فائرنگ سے نو افراد زخمی ہوگئے۔

ریاستی ذرائع نے ایسوسی ایٹ پریس کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور فی الوقت کسی کی ہلاکت کی خبر نہیں ہے۔ البتہ، زخمی افراد کی حالت کے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔

اسٹیٹ لاء انفورسمنٹ ڈویژن(SLED) کا کہنا تھا کہ اس ریاست کے سب سے بڑے شہر چارلسٹن کے مغرب میں 80 میل کے فاصلے پرموجود ہیمپٹن کاؤنٹی شیرف آفس نے SLED کو تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے۔

مقامی ٹی وی اسٹیشن کے مطابق کلب میں شوٹنگ کا واقعہ اتوار کی علی الصبح پیش آیا۔

واضح رہے ایک روز قبل ہی جنوبی کیرولائنا کے شہر کولمبیا کے ایک مال میں فائرنگ کے واقعے میں 14 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ جن میں نو گولی سے اور پانچ بھگ دڑ مچنے سے زخمی ہوئے تھے۔

Advertisement

کولمبیا کے پولیس چیف ولیم ہالبروک کا کہنا تھا کہ حکام کا ماننا ہے کہ شوٹنگ کوئی معمولی تشدد کا واقعہ نہیں تھا بلکہ یہ مسلح افراد، جو ایک دوسرے کو جانتے تھے، کے درمیان تنازع کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر