Advertisement
Advertisement
Advertisement

زائرین کو افطار سے سحر تک زم زم کی سہولت فراہم کر رہے ہیں، انتظامیہ حرمین شریفین

Now Reading:

زائرین کو افطار سے سحر تک زم زم کی سہولت فراہم کر رہے ہیں، انتظامیہ حرمین شریفین

سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ زائرین کو افطار سے سحری تک زم زم کی سہولت فراہم کر رہی  ہے، زم زم وافر مقدار میں موجود ہے۔

مسجد نبوی کی انتظامیہ نے  اپنے بیان میں کہا  ہے کہ ریاض الجنہ اور مسجد نبوی کی پرانی عمارت میں موجود زائرین کو یومیہ 14 ہزار آب زم زم کے کولر اور ایک لاکھ 60 ہزار آب زم زم کی بوتلیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ زائرین جہاں بھی ہوں انہیں کسی زحمت کے بغیر افطار کے وقت سے سحری تک آب زم زم وافر مقدار میں مہیا رہے۔

مسجد نبوی کی انتظامیہ نے بتایا کہ رمضان کے دوران زائرین کو وافر مقدار میں زم زم فراہم کرنے کے مکمل انتظامات ہیں۔ زائرین کےلیے مسجد نبوی کے صحنوں میں آب زم زم کی 12 سو سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔

 علاوہ ازیں حرمین شریفین انتطامیہ نے مسجد الحرام میں زائرین کو روزانہ پانچ لاکھ لیٹر آب زم زم افطار کےلیے فراہم کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

 انتطامیہ کے ماتحت آب زم زم کے ادارے کے انچارج عبدالرحمان الزہرانی نے بتایا کہ پانچ لاکھ لیٹر سے زیادہ آب زم زم مسجد الحرام میں زائرین کو فراہم کیا رہا ہے۔  زم زم کی ایک لاکھ بوتلیں بھی زائرین میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

حرم انتظامیہ نے بتایا کہ مسجد الحرام کے صحنوں اور نماز کے مقامات پر 13 ہزار زم زم  کے کولر رکھے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک میں چالیس لیٹر آب زم زم ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر