
سعودی حکومت کی جانب سے زائرین سے صرف ایک عمرہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے مقامی شہریوں، مملکت میں مقیم غیرملکیوں اور باہر سے آنے والے زائرین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران صرف ایک عمرے پرہی اکتفا کریں ۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ایک عمرے پر اکتفا حسن اخلاق کے زمرے میں آئے گا۔
وزارت نے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں عمرہ کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں ہر شخص عمرہ کرنا چاہتا ہے، ایثار کا تقاضہ ہے کہ سب لوگ ایک عمرے پر ہی اکتفا کریں۔
وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ان دنوں ایک عمرہ باہمی تعاون کی علامت ہے، یہ اچھے اخلاق کی بھی نشانی ہے کہ آپ دوسروں کو خود پر ترجیح دیں۔
یاد رہے کہ رمضان المبارک کے عمرے کا بے حد ثواب ہے۔ اس تناظر میں ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عمرے کرے تاہم اس سے ایسے لوگ جو پہلی بار عمرہ کررہے ہوتے ہیں اژدحام کے باعث مشکل میں پڑ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News