Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی ولی عہد کا مسجد قباء کیلئے شاہ سلمان توسیعی منصوبے کا اعلان

Now Reading:

سعودی ولی عہد کا مسجد قباء کیلئے شاہ سلمان توسیعی منصوبے کا اعلان

سعودی ولی عہد نے مسجد قباء کے لیے شاہ سلمان توسیعی منصوبے کا اعلان  کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز آل سعود نے مدینہ منورہ میں مسجد قباء کی تاریخ کی سب سے بڑی توسیع شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس توسیع کے دوران میں مسجد کے اطراف اور نواح میں ترقیاتی کام بھی شامل ہے۔ توسیعی منصوبے کو خادم حرمین شاہ سلمان بن عبدالعزيز کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔

نئی توسیع کے ذریعے مسجد کا مجموعی رقبہ 10 گُنا بڑھ کر 50 ہزار مربع میٹر ہو جائے گا۔ مسجد کا موجودہ رقبہ 5 ہزار مربع میٹر ہے۔

اس طرح توسیع کے بعد مسجد میں نمازیوں کی گنجائش 66 ہزار  افراد تک پہنچ جائے گی۔  مسجد قباء سن  ایک ہجری میں بنائی گئی تھی۔

Advertisement

سعودی ولی عہد نے یہ اعلان گزشتہ روز مدینہ منورہ کے دورے میں مسجد قباء میں نماز ادا کرنے کے موقع پر کیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ یہ توسیعی منصوبہ مملکت کے پروگرام ویژن 2030 کے اہداف اور مقاصد کو مکمل کرنے کا حصہ ہے۔

توسیع کے منصوبے میں مسجد قباء کے اطراف اور نواح میں واقع علاقوں اور تاریخی مقامات پر بھی ترقیاتی کام شامل ہیں۔ یہ کُل 57 مقامات ہیں جن میں کئی کنوئیں ، کھیت ، باغ اور رسول اللہ ﷺ کے زیر استعمال تین راستے ہیں۔

اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد کا اعزاز رکھنے والی مسجد قباء کو تاریخ کے ادوار میں فن تعمیر اور توسیع کے حوالے سے اہمیت حاصل رہی ہے۔

اس کا آغاز عہدِ نبوی  ﷺ  سے ہوا اور پھر خلفائے  راشدین کے ادوار ، اموی اور عباسی ادوار سے گزرتا ہوا موجودہ مملکت سعودی عرب کے قیام پر اختتام پذیر ہوا۔

اس آخری دور میں شاہ عبدالعزیز آل سعود سے لے کر ان کے فرماں روا بیٹوں تک یہ سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر