
برازیل میں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
برازیل پولیس کے مطابق بس میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے مزدوروں سمیت 30 سے زائد مسافر سوار تھے۔
ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت بارش ہو رہی تھی اور بس ڈرائیور لین سے نکلنے اور الٹنے سے پہلے اپنا راستہ کھو بیٹھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں حادثہ پیش آیا وہاں ایک خطرناک موڑ تھا، جس کی وجہ سے بس بے قابو ہو گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ریسکیو اہلکار زخمیوں کو نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں، جنہیں قریبی اسپتالوں میں لے جایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News