Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین ریلوے اسٹیشن پر راکٹ حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی، 100 سے زائد زخمی

Now Reading:

یوکرین ریلوے اسٹیشن پر راکٹ حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی، 100 سے زائد زخمی

یوکرین میں ریلوے اسٹیشن پر دو راکٹ حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی اور زخمیوں کی تعداد 100 سے بھی زائد ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  یوکرین میں اس ریلوے اسٹیشن پر 2 راکٹ حملے ہوئے ہیں جس اسٹیشن کو شہریوں کے انخلاء  کے لیے استعمال کیا جاتا تھا جس کے نتیجے میں ہلاک  ہونے والے افراد کی تعداد 50 ہوگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 100 سے تجاویز کرگئی۔

گورنر پاولو کیریلینکو کے مطابق ٹرین اسٹیشن حملے میں ابتدائی طور پر 30 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 20 مزید افراد دم توڑ گئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

خیال رہے ٹرین اسٹیشن پر حملہ اس وقت ہوا جب مشرقی حصے سے لوگوں کے انخلا کے لئےٹرین اسٹیشن پر موجود تھے۔

سرکاری ریلوے کمپنی کے ترجمان نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی یوکرین میں ایک ریلوے اسٹیشن پر روسی راکٹ حملے میں 50 سے ​​زائد افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ راکٹ حملہ ایسے وقت میں ہوا  جب شہری ملک کے دیگر محفوظ حصوں کی طرف نقل مکانی کی کوششوں میں مصروف تھے۔

دوسری جانب روس نے فوری طور پر حملے کی اطلاعات اور ہلاکتوں کی تعداد پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے کے بعد سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر