
سعودی عرب میں حرمین الشریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں رش سے بچنے کے لیے عمرہ زائرین کو مخصوص مقامات پر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمرہ سکیورٹی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد البسامی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے کہا ہے کہ زیادہ ہجوم سے بچنے کی خاطر عمرہ زائرین کو تقسیم کرنے کے لیے مخصوص مقامات کی منظوری دے دی گئی ہے۔
میجر جنرل محمد البسامی نے بتایا کہ مسجد الحرام میں زائرین کے لیے داخلی اور خارجی راستوں کی تنظیم نو کی بھی کی گئی ہے۔ صدارتِ عامہ برائے حرمین الشریفین کے تعاون سے صحنِ مطاف اور زمینی منزل کو زائرین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
انہوں نے خبردار بھی کیا کہ مسجد الحرام میں غلط رویوں کا سخت نوٹس لیا جائے گا اور کسی کو وہاں پر بھیک مانگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا تھا کہ مملکت میں ہر قسم کے داخلے کے ویزے رکھنے والوں کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔
وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ’’اعتمرنا‘‘ ایپلی کیشن کے ذریعے مملکت میں بیرونِ ممالک سے آنے والوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی کی تاریخیں بُک کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ اپوائنٹمنٹ کی بُکنگ کے لیے تین اوقات مقرر کیے ہیں جن میں مملکت میں داخلے کا ویزا جاری کرنا، ایپلی کیشن میں رجسٹریشن اور بکنگ کرتے وقت اس کی میعاد کو یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News