Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمنی کے قبرستانوں میں مسلمانوں کو دفنانا مشکل ہوگیا

Now Reading:

جرمنی کے قبرستانوں میں مسلمانوں کو دفنانا مشکل ہوگیا
جرمنی کے قبرستانوں میں مسلمانوں کو دفنانا مشکل ہوگیا

جرمنی کے قبرستانوں میں مسلمانوں کو دفنانا مشکل ہوگیا

جرمنی کے شہر برلن میں مسلمانوں کو دفنانے کے لیے قبرستان میں جگہ کم پڑگئی ہے۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد رہائش پزیر ہے لیکن وہاں قبرستان میں مسلمانوں کو دفنانے کے لیے جگہ ختم ہوتی جارہی ہے۔

عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے برلن کے مرکزی جنازہ گاہ کے منتظم کا کہنا ہے کہ برلن میں 2008 سے قبر کے لیے جگہ ڈھونڈنا ایک مسئلہ ہے لیکن کئی ماہ سے اس میں شدت آگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو قبر ملنا مشکل ہوچکا ہے کیونکہ برلن انتظامیہ کے مطابق اس وقت شہر میں مسلمانوں کے لیے چھ قبرستان ہیں جس میں سے بھی ایک قبرستان میں اس وقت جگہ باقی ہے لیکن وہ بھی شہر سے کافی دور ہے۔

ایسیکلی کاریل انتظامیہ سے کافی مایوس ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ 10 برس سے صرف وعدے کیے جارہے ہیں لیکن قبرستان کی جگہ مختص کرنے کے لیے کوئی عمل در آمد نہیں ہوا۔

Advertisement

اس مسئلے پر کام کرنے والے ایک رضاکار کاتجا نیپرٹ کا بھی عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنے پیاروں کے لیے قبر ایک بنیادی انسانی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برلن میں قبر کے لیے جگہ کا نا ملنا سارے مسلمانوں کا مسئلہ ہے جس سلسلے میں ایک مہم بھی شروع کررکھی ہے جس کی وجہ سے انہیں کچھ کامیابی تو ملی لیکن مسائل اب بھی اپنی جگہ موجود ہیں۔

اس حوالے سے کاتجا نیپرٹ اور ان کے ساتھیوں نے اعلامتی تابوت اٹھاکر مظاہرے بھی کیے ہیں جس کے بعد مسلمانوں کو ایک ہزار قبروں کے لیے قبرستان میں جگہ بھی ملی لیکن وہ جگہ بھی تین سال بعد کم پڑگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر