بھارت کی 4 ریاستوں میں مسلم کش فسادات، ایک شخص جاں بحق اور درجنوں زخمی
بھارت کی چار ریاستوں میں ہندو انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر حملوں میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش، گجرات، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں مذہبی ریلیوں کے دوران ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں پر حملہ کردیا جس کے بعد انہوں نے لوٹ مار کی اور آگ لگا دی۔
رپورٹ کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے گھروں میں گھس کر خواتین کی بھی توہین کی جبکہ مردوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ایک مسلمان جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
اس کے علاوہ مدھیہ پردیش کے مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہندو نواز پولیس نے ہندو حملوں کو روکنے کے بجائے ان کا مزید ساتھ دیا اور متعدد مسلمانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی :مسلم کش فسادات میں بھارتی پولیس نےجان بوجھ کرمسلمانوں کونشانہ بنایا،امریکی اخبار
دوسری جانب دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں مسلمان طلباء پر گوشت کے پکوان کھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمان طلباء پر پولیس نے تشدد کیا جس سے 16 طلباء زخمی ہوگئے جبکہ کئی مسلم طلباء کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
