Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران کی جانب سے مزید 24 امریکی شہریوں پر پابندیاں عائد

Now Reading:

ایران کی جانب سے مزید 24 امریکی شہریوں پر پابندیاں عائد
ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے پر امید

ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے پر امید

ایران نے 2015ء کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے کئی مہینوں سے جاری بات چیت میں تعطل کے بعد مزید 24 امریکی شہریوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق جن امریکی شہریوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں سابق آرمی چیف آف اسٹاف جارج کیسی اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اٹارنی روڈی گیولیانی بھی شامل ہیں۔

یہ تمام افراد جن کا نام فہرست میں شامل ہے انہوں نے ٹرمپ دور حکومت میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔

مقامی میڈیا کے ذریعے جاری کردہ بیان میں ایرانی وزارت خارجہ نے پابندیاں عائد کرنے والے جن امریکیوں پر الزام لگایا ہے ان میں متعدد کاروباری شخصیات اور سیاست دان بھی شامل ہیں۔

Advertisement

افغانستان میں امریکی افواج کے سابق کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ ملر، سابق امریکی وزیر تجارت ولبر راس اور کئی سابق سفیر نئی ایرانی پابندیوں کا نشانہ بننے والے امریکی اہلکاروں میں شامل ہیں۔

اِس سے قبل جنوری میں اعلان کردہ اسی طرح کے اقدام میں ایران نے 2020ء میں عراق میں ہونے والے ڈرون حملے میں اپنے فوجی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر 51 امریکی شہریوں پر پابندیاں عائد کی تھیں جن میں سے اکثر امریکی فوج سے منسلک اہلکار تھے۔

ایران نے 2021ء میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت دیگر آٹھ شخصیات پر بھی پابندیاں عائد کی تھیں۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں 2015ء کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ایران اور امریکا کے درمیان گیارہ ماہ تک ہونے والی بالواسطہ بات چیت تعطل کا شکار ہو گئی ہے کیونکہ دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کو باقی مسائل کے حل کے لیے سیاسی فیصلوں کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر