
ریاض میں اسلامی عہد کے قدیم اور نایاب سِکّوں کی نمائش
اسلام عہد کے آٹھ ہزار قدیم اور نایاب سِکّوں کی نمائش ریاض کی کنگ عبدالعزیز لائبریری میں جاری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں نایاب اور قدیم اسلامی سکوں کی نمائش جاری ہے۔
ان سکوں کو دیکھنے کے لیے اب تک ملکی اور غیر ملکی افراد کی بڑی تعداد آچکی ہے جبکہ کنگ عبدالعزیز لائبریری میں اسلامی سکوں کی کل تعداد آٹھ سے زائد ہے جنہیں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
ان میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل قدیم سکے بنو امیہ، بنو عباس، اندلس، فاطمی، ایوبی، اتابیگ، سلجوق سمیت دور عثمانی کے سکے رکھے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، الیمامہ اوردیگر شہروں کے قدیم سکے بھی نمائش کا حصہ ہیں۔
نمائش میں تھری ڈی سینما گھر بھی بنایا گیا ہے، جہاں ان قدیم سکوں کے بارے میں دستاویزی معلومات پر مبنی فلم بھی دکھائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News