Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس کے صدارتی انتخابات میں یورپی مفاد داؤ پر

Now Reading:

فرانس کے صدارتی انتخابات میں یورپی مفاد داؤ پر

یورپی ملک فرانس میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ یورپی یونین کے حامی صدر میکرون انتہائی دائیں بازو کی اور مہاجرین و حجاب مخالف خاتون رہنما میرین لی پین کے مقابل ہیں۔

ابتدائی جائزوں کے مطابق موجودہ صدر ایمانوئیل میکرون کو انتہائی دائیں بازو کی خاتون رہنما میرین لی پین پر 10 فیصد ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ سیاسی ماہرین بھی میکرون کو پسندیدہ امیدوار قرار دے رہے ہیں۔

 لی پین اگر جیت جاتی ہیں تو وہ جدید فرانس کی پہلی انتہائی دائیں بازو کی رہنما اور پہلی خاتون صدر بن جائیں گی۔ دوسری جانب میکرون فتح کی صورت میں گزشتہ دو دہائیوں میں دوبارہ انتخاب جیتنے والے پہلے فرانسیسی صدر بن جائیں گے۔

اس صدارتی انتخاب میں یورپ کے لیے بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے۔ میکرون یورپی یونین کے اتحاد کے حامی ہیں اور انہوں نے یورپی انضمام کا وعدہ کر رکھا ہے۔ دوسری جانب لی پین اس بلاک میں بنیادی تبدیلیاں لانے کی خواہش مند ہیں جنہیں ناقدین نےفریگزٹ کا نام دیا ہے کیونکہ یہ بالکل بریگزٹ کی طرح ہے یعنی جیسے برطانیہ یورپی یونین سے الگ ہو گیا تھا۔

Advertisement

لی پین نے اقتدار میں آنے کے بعد عوامی مقامات پر اسکارف پہننے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ صدر میکرون نے اس کی مخالفت کی تھی تاکہ انہیں مسلمان ووٹروں کی حمایت حاصل ہو سکے۔ تاہم ووٹنگ سے پہلے لی پین کی ٹیم نے اسکارف پر پابندی کی تجویز واپس لے لی تھی۔

یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی دونوں صدارتی امیدواروں کے مابین اختلافات پائے جاتے ہیں۔ صدر میکرون کا کہنا ہے کہ لی پین یوکرین تنازع سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں کیوںکہ ان کی پارٹی نے روسی چیک بینک سے قرض لے رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر