Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کا سلوواکیہ میں پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام نصب کرنے کا اعلان

Now Reading:

امریکا کا سلوواکیہ میں پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام نصب کرنے کا اعلان

امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی سلوواکیہ میں امریکی فضائی دفاعی نظام پیٹریاٹ نصب کرے گا۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ سلوواکیہ کی جانب سے یوکرین کو اپنا واحد فضائی دفاعی نظام ایس ۔ 300 دینے کے بعد امریکا نے یورپ میں تعینات اپنے پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم میں سے ایک کو سلوواکیہ میں نصب کرنے کا حکم دیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ وہ یوکرین کو ایک اہم فضائی دفاعی صلاحیت کے ساتھ ایس ۔ 300 فضائی دفاعی نظام دینے پر سلواکیہ حکومت کی سخاوت کی تعریف کرتے ہیں۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ سلوواکیہ ہزاروں یوکرینی مہاجرین کی میزبانی بھی کررہا ہے، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ یوکرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امریکا اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

Advertisement

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے مزید کہا کہ سلوواکیہ کی دعوت پر اور اُن کی ہدایت پر امریکی یورپی کمانڈ سلواکیہ میں پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کرے گی جس کی کمانڈ امریکی فوجی کریں گے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے مطابق مستقل فضائی دفاعی حل پر سلوواکیہ حکومت سے مشاورت کے لیے پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم کی تعیناتی کا وقت فی الحال طے نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ جنگ زدہ ملک یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے حال ہی میں ایک بار پھر یورپی ممالک اور امریکا سے روس کے خلاف مزید سخت پابندیوں اور اسلحے کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر