Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلون مسک نے ایئر ہوسٹس کو ہراساں کرنے کی تردید کردی

Now Reading:

ایلون مسک نے ایئر ہوسٹس کو ہراساں کرنے کی تردید کردی

ٹیسلا اوراسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایئر ہوسٹس کو ہراساں کرنے کی خبر کو سیاسی قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیسلا اوراسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کے بارے میں یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ انہوں نے پرائیوٹ جیٹ کی ایئر ہوسٹس کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک نے اس معاملے کو دبانے کے لیے ایئر ہوسٹس کو ڈھائی لاکھ ڈالر کی رقم ادا کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس پر ٹوئٹر کی وضاحت تک معاہدے میں پیش رفت نہیں ہوگی، ایلون مسک

تاہم اب ایلون مسک کا بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے اس خبر کی تردید کی ہے جبکہ انہوں نے اس رپورٹ کو سیاسی قرار دیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس اسٹوری میں بھی اور بھی بہت کچھ ہے، اگر میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی طرف مائل ہوتا تو یہ ممکن نہیں تھا کہ میرے 30 سالہ کیریئر میں یہ بات چھپی رہتی۔

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی یہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ اب وہ ری پبلکن کو ووٹ دیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایلون مسک ماضی میں ڈیموکریٹس کو ووٹ دیتے آئے ہیں جبکہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے بھی خاتون کو رقم کی ادائیگی کی تردید کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر اور ایلون مسک کے درمیان ہونے والا دنیا کا سب سے بڑاکاروباری معاہدہ تعطل کا شکار

دوسری جانب مبینہ طور پر ہراسیت کا شکار ہونے والی ایئرہوسٹس کی دوست کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود اس واقعے کے بارے میں بتایا تھا کہ ایلون مسک نے ان کو ہراساٰن کیا ہے۔

خیال رہے کہ بزنس انسائیڈر کی رپورٹ میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ ایئر ہوسٹس اور ان کی دوست نے کچھ ایسی دستاویزات بھی شیئر کی ہیں جس سے کہانی کو تقویت ملتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ، ایسٹ سسیکس میں مسجد پر آتشزدگی کا حملہ، گاڑی کو آگ لگا دی گئی
گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی کشتی بان نے دوران حراست اسلام قبول کر لیا
عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ: ٹرمپ منصوبے کی پذیرائی، جنگ بندی اور قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر