
فلوریڈامیں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب جہاز کے پائلٹ کی اچانک طبیعت ناساز ہونے پر اناڑی مسافر کوجہاز لینڈ کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق ایک نامعلوم مسافر اپنی حاملہ بیوی کو دیکھنے ایک نجی طیارے ’سیسنا 208 کاروان‘ کے ذریعے بہاماس سے فلوریڈا جارہا تھا۔
اسی دوران ایک ناقابل یقین لمحہ پیش آیا جب جہاز کے پائلٹ کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کی اطلاع مسافر نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو دی۔
مسافر نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو بتایا کہ یہاں ایک سنگین صورتحال ہے،میرے جہاز کے پائلٹ کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔
ایئرٹریفک کنٹرولر نے مسافر سے جہاز کی پوزیشن کے بارے میں معلوم کیا لیکن مسافر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم، میں بس اپنے سامنے فلوریڈا کا ساحل دیکھ سکتا ہوں۔
تاہم مسافر نے اڑان بھرنے کا کوئی تجربہ نہ ہونے کے باوجود ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مدد سے سیسنا لائٹ طیارے کو بحفاظت لینڈ کرلیا۔
This is brand new video (courtesy of Jeff Chandler) of a passenger landing a plane today at PBIA.
His pilot had passed out, and the passenger with zero flight experience was forced to land the plane.
Team coverage of this amazing landing is on @WPBF25News at 11. pic.twitter.com/jFLIlTp6Zs
— Ari Hait (@wpbf_ari) May 11, 2022
ہوا بازی کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ چھوٹے ٹربو پراپ ہوائی جہازوں جیسے کہ سیسنا 208 کاروان کا صرف ایک پائلٹ کے ساتھ پرواز کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے، خاص طور پر جب نجی پرواز ہو۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News