
افریقی ملک نائیجیریا میں ایک پاکستانی سمیت متعدد افراد کو اغوا کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اغوا کنندگان نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لے سات دن کا وقت دیا ہے ۔
اغوا کنندگان کا کہنا ہے کہ سات دن میں مطالبات پورے نہ ہوئے تو مغویوں کو قتل کر دیا جائے گا۔
اغوا شدہ افراد میں شامل پاکستانی نوجوان ابوذر محمد افضل نے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ، حکومت نائیجیریا اور عالمی برادری ہماری رہائی کے لیے فوری کوششیں کریں۔
ایک ویڈیو پیغام میں ابوذر نے بتایا کہ میں جے میرینز نامی کمپنی میں کام کرتا ہوں ۔مجھ سمیت 62 لوگوں کو 28 ماچ کو اغوا کیا گیا تھا، اس وقت ہم بہت مشکل حالات میں ہیں ۔
ابوذر کی والدہ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے بچے کو رہائی دلوائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News