Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسداد آب دوز ہیلی کاپٹر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے: تائیوان

Now Reading:

انسداد آب دوز ہیلی کاپٹر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے: تائیوان

تائیوان نے امریکا کے نئے انسداد آب دوز جنگی ہیلی کاپٹروں کو انہتائی مہنگے قرار دیتے ہوئے انہیں خریدنے کے منصوبے کو ترک کرنے کا اشارہ دے دیا۔

اس سے قبل تائیوان کا کہنا تھا کہ وہ لاک ہیڈ مارٹن کے بنائے ہوئے 12 MH-60R انسداد آب دوز ہیلی کاپٹر خریدنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

لیکن مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکا نے جزیرے کی ضرورت سے مطابقت نہ ہونے کی وجہ سے اس فروخت کو رد کیا۔

تائیوان کی جانب سے خریدے جانے والے نئے امریکی ہتھیاروں میں حالیہ تبدیلی کے متعلق پارلیمان میں پوچھے جانے پر وزیر دفاع چائیو کُو-شینگ نے ہیلی کاپٹر معاملے کا تذکرہ پہلے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کی قیمت ملک کی استطاعت سے کہیں زیادہ ہے۔

Advertisement

دو دیگر اسلحوں کی خرید بھی ملتوی ہوگئی ہے جس میں M109A6 سیلف پروپیلڈ ہاوِٹزر آرٹلری سسٹمز اور موبائل اِسٹنگر اینٹی ایئر کرافٹ میزائلز شامل ہیں۔

ریتھین ٹیکنالوجیز کے اِسٹنگرز کی اس وقت یوکرین بہت طلب ہے، جہاں ان کو روسی ایئر کرافٹ کے خلاف استعمال کیا گیا ہے لیکن امریکا کی جانب سے اس کی فراہمی کم ہوگئی ہے اور انسداد ایئر کرافٹ اسلحے کی پیداوار میں بڑے مسائل کا سامنا ہے۔

چائیو کا کہنا تھا کہ انہوں نے اِسٹنگرز کے معاہدے پر پہلے ہی دستخط اور ادائیگی کی ہوئی ہے اور وہ امریکا پر ان کی فراہمی کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر