Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین پر روسی حملے کا ذمہ دار امریکا ہے، القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری

Now Reading:

یوکرین پر روسی حملے کا ذمہ دار امریکا ہے، القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری

القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی نئی وڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں انہوں نے یوکرین پر روسی حملے کا ذ‌ٓمہ دار امریکا کو ٹھہرایا ہے۔

یہ وڈیو القاعدہ کے بانی اور پہلے سربراہ اسامہ بن لادن کی گیارہویں برسی کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔ ایمن الظواہری کی وڈیو کا دورانیہ 27 منٹ ہے اور اسے بروز جمعہ چھ اپریل کو جاری کیا گیا تھا۔

ایمن الظواہری کی اس حالیہ وڈیو کے بارے میں بنیادی معلومات سائٹ انٹیلیجنس گروپ کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں جو دنیا بھر میں انتہا پسندوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اسامہ بن لادن کو امریکا میں نائن الیون دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا جاتا ہے۔ بن لادن کو 2011ء میں امریکی فوج نے پاکستان میں ان کے خفیہ ٹھکانے میں ایک آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔

Advertisement

اس وڈیو میں ایمن الظواہری ایک ڈیسک کے پیچھے بیٹھے ہیں اور ان کے پیچھے کتابیں ہیں اور پہلو میں ایک بندوق رکھی ہوئی ہے۔

وڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی فوج کشی کی ذمہ دار امریکی کمزوریاں ہیں، مسلمان ذمہ داری کا احساس کریں کیونکہ اس وقت امریکا، عراق اور افغانستان کی جنگوں کے بعد کمزور پڑ چکا ہے۔

الظواہری نے اپنے وڈیو پیغام میں مزید کہا کہ امریکا کو عراق اور افغانستان میں شکست کے بعد کورونا وبا کے باعث اقتصادی بدحالی کا سامنا ہے اور ایسے میں اس نے اپنے اتحادی ملک یوکرین کو تنہا چھوڑ دیا۔

خیال رہے کہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری امریکی ادارے ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں تاہم وہ کہاں روپوش ہیں اس حوالے سے کوئی معلومات دستیاب نہیں۔ امریکا نے ان کی گرفتاری یا ٹھکانے کی اطلاع دینے والے کے لیے 25 ملین ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر