Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیٹو، فن لینڈ اور سوئیڈن کی شمولیت کی درخواست جمع، ترکی نے نیٹو کو روک دیا

Now Reading:

نیٹو، فن لینڈ اور سوئیڈن کی شمولیت کی درخواست جمع، ترکی نے نیٹو کو روک دیا

فن لینڈ اور سوئیڈن نے نیٹو میں شمولیت کے لیے مشترکا درخواست جمع کرا دی ہے۔ خیال رہے کہ ان نارڈک ممالک نے یوکرین پر روسی حملے کو جواز بنا کر غیر جانبدار رہنے اور نیٹو میں شمولیت اختیار نہ کرنے کی اپنی برسوں پرانی پالیسی کو ترک کر دیا ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے گزشتہ روز فن لینڈ اور سوئیڈن کے سفیروں سے نیٹو اتحاد میں شامل ہونے کے لیے یہ مشترکا درخواست وصول کی۔ اس موقع پر اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت ایک تاریخی قدم ہے اور اتحادی ممالک میں بھی نیٹو کی وسعت میں اضافے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔

دوسری جانب ترکی نے نیٹو اراکین کو فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت سے متعلق مذاکرات شروع کرنے سے روک دیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بدھ کو اس مذاکراتی عمل کے آغاز کی مخالفت صرف ترکی کے سفیر کی جانب سے کی گئی۔

ترکی

Advertisement

واضح رہے کہ اس مغربی عسکری اتحاد کے واحد رکن ملک ترکی کی جانب سے فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں ممکنہ شمولیت کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ یہ نارڈک ممالک اس کے مخالف مسلح گروہوں کو پناہ فراہم کرتے ہیں۔

تاہم نیٹو رکن ممالک کو توقع ہے کہ ترکی، فن لینڈ اور سوئیڈن کے مابین مذاکرات سے یہ مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ نیٹو میں شامل ہونے کے لیے تمام تیس اراکین کی منظوری ضروری ہے اور اس عمل میں ایک سال لگ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر