
پاکستانی نژاد خاتون برطانیہ کی پہلی مسلم خاتون ڈپٹی میئر منتخب
پاکستانی نژاد مسلم خاتون تفہین شریف برطانیہ کی پہلی مسلم خاتون ڈپٹی میئر منتخب ہوگئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی پہلی کم عمر کونسلر کا اعزاز پانے پاکستانی نژاد مسلم خاتون تفہین شریف کو پہلی ایشیائی مسلم خاتون ڈپٹی میئر بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں پہلی بارحجاب پوش مسلم خاتون جج مقرر
تفہین شریف کو برطانیہ کے شہر ٹیمسائیڈ کا ڈپٹی میئر منتخب کیا گیا ہے جبکہ ان کا تعلق پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر سے ہے۔
ڈپٹی میئر منتخب ہونے پر تفہین شریف کہتی ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ انسانی ہمدردی کا ہے جس کے لیے ایک سنجیدہ حل کی بھی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی پہلی مسلم خاتون وائس چانسلر پدم شری ایوارڈ کے لئے منتخب
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور ہم سب کو اس مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ میں ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بات کروں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News