
امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کا ہولناک واقعہ، 18 طالبعلم سمیت 21 افراد ہلاک
امریکی ریاست ٹیکساس کے ایلیمینٹری اسکول میں فائرنگ کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 18 طالبعلم سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انٹونیو کے ایلیمینٹری اسکول میں 18 سالہ ملزم ایک پستول اور رائفل سے لیس اسکول میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کرنا شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں دوسرے روز بھی فائرنگ کے دو واقعات، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی
رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے 18 طالب علم اور ایک ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 13 کمسن بچوں سمیت 14 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
قاتل کی شناخت سیلواڈور راموس کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فائرنگ کا واقعہ یو ویلڈی کے علاقے میں پیش آیا ہے جو کہ سان انٹونیو شہر سے 80 میل کے فاصلے پر واقعہ ہے۔
زخمیوں میں ایک بچے اور 66 سالہ بوڑھی خاتون کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیو یارک سب وے فائرنگ واقعہ، ملزم پر فرد جرم عائد
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حملہ آور پہلے اپنے گھر میں دادی کو زخمی کرکے نکلا تھا جس کے بعد اس کا بارڈر پولیس سے بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد اس نے خود کو اسکول میں چھپا لیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News