
یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج نے روس کے خلاف کوئی فوجی کارروائی نہیں کی۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ جنگ فی الحال یوکرین تک محدود ہے، روس منتقل نہیں ہوئی۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرین کی فوج نے روس کے خلاف فوجی کارروائی نہیں کی، یوکرینی فوج صرف اپنی سرزمین کادفاع کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرینی فوج روس پر قبضے کی خواہش نہیں رکھتی۔
صدر زیلنسکی نے کہا کہ وہ روس کے ساتھ بات چیت کے لیے بھی تیار ہیں، لیکن یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب روسی صدر ہم سے ملنے کے لیے تیار ہوں گے۔
واضح رہے کہ روسی افواج 24 فروری کو یوکرین میں داخل ہوئیں تھیں جسے ایک خصوصی فوجی آپریشن کا نام دیا گیا تھا۔
تاہم صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یہ جنگ 8 سال پہلے اس وقت شروع ہوئی تھی جب 2014 میں روس نے کریمیا سے الحاق کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News