برسلز میں ’پاکستان زندہ باد اور پاک آرمی زندہ باد‘ کار ریلی کا اہتمام
پشتون آرگنائزیشن یورپ اور ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کی جانب سے برسلز میں ’پاکستان زندہ باد اور پاک آرمی زندہ باد‘ کار ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
پشتون آرگنائزیشن یورپ اور ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ نے کار ریلی کا انعقاد کیا جو کہ یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز کے معروف سیاحتی مقام آٹو میم پر نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کی جبکہ کار ریلی میں برسلز میں مقیم پشتون، یونیورسٹی اور کالجز کے طالب علموں سمیت ہر مکتبِ فکر کے افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر چوہدری پرویز اقبال لوسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے لئے جان بھی حاضر ہے اور پاکستان رہتی دنیا تک قائم ودائم رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ناصرف پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے بلکہ اسلام کی بقاء کے لئے بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک پاک فوج ہے پاکستان کی جانب کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا کیونکہ اس کے بہادر سپوت اور اس سے محبت کرنے والے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
