Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا نے ایران جوہری معاہدے کی بحالی کو غیر یقینی قرار دے دیا

Now Reading:

امریکا نے ایران جوہری معاہدے کی بحالی کو غیر یقینی قرار دے دیا

امریکا نے کہا ہے کہ یورپی مشن کے حالیہ دورہء ایران کے باوجود یہ امر غیر یقینی ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو ازسر نو بحال کیا جا سکتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یورپی یونین کے وفد کی تہران کے دورے کے بعد دی گئی جائزہ رپورٹ پر اظہار خیال کیا۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے یورپی نمائندے انریک مورا کے دورے کی تعریف کی تاہم کہا کہ اس مرحلے پر معاہدے کی بحالی ابھی بہت دور ہے، ایران کو یہ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا وہ غیر متعلقہ شرائط پر ہی زور دیتا رہے گا یا وہ جلد ایک معاہدے پر پہنچنا چاہتا ہے جس کا اُنہیں یقین ہے کہ وہ تمام فریقوں کے مفاد میں ہوگا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا اور اُس کے اتحادی کافی وقت سے اس کے لیے تیار ہیں، اب یہ ایران پر منحصر ہے۔

Advertisement

قبل ازیں یورپی یونین کی فارن پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل نے جرمنی میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ معطل بات چیت یورپی یونین کے سفارت کار انریک مورا کے تہران کے دورے کے بعد سے دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران کے ساتھ کیے گئے اس جوہری معاہدے میں واپس آنے کی حمایت کی ہے جس سے ان کے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018ء میں یک طرفہ طور علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

تاہم ایران نے معاہدے میں واپس آنے کے لیے جو شرائط پیش کی ہیں اُن میں ایرانی فوج پاسداران انقلاب کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنا بھی شامل ہے جسے امریکی صدر نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ویانا میں ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جاری جوہری مذاکرات دو ماہ قبل اسی نکتے پر اختلاف کے بعد معطل ہو گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر