
شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکا کی سربراہی ملاقات کے چند روز بعد ہی تین بیلسٹک میزائل کے تجربات کیے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریائی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے بدھ کی صبح اپنے مشرقی ساحل سے تین بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا ہے کہ تین بیلسٹک میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے سنان علاقے سے ایک گھنٹے سے بھی کم فاصلے پر فائر ہوئے۔
واضح رہے کہ یہ تجربات ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب جنوبی کوریا اور امریکی رہنماؤں کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں اور امریکی ہتھیاروں کی تعیناتی کو بڑھانے پر چند دن پہلے ہی اتفاق ہوا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے نئے جنوبی کوریائی ہم منصب یون سک یول نے ہفتے کے روز بڑی فوجی مشقیں کرنے اور شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے بڑھتے ہوئے تجربات کو روکنے کے لیے ضرورت پڑنے پر مزید امریکی اسٹریٹجک اثاثے تعینات کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News