چین کے شہر شنگھائی میں چینی الیکٹرک کار ساز کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں تیسری منزل سے کار گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی الکٹرک کار ساز کمپنی کے دو ٹیسٹ ڈرائیور کار میں موجود تھے، جو اس حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
کارساز کمپنی کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں عملے کا ایک رکن اور پارٹنر کمپنی کا ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 17:20 پر پیش آیا۔ مرنے والے افراد گاڑی کے اندر ہی تھے جب یہ عمارت سے گری۔
کار ساز ادارے کا کہنا ہے کہ اس نے فوری طور پر سرکاری اہلکاروں کے تعاون سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
تیسری منزل کا علاقہ جہاں سے کار گری اسے مختلف انداز میں شو روم، ٹیسٹنگ کی سہولت یا کار پارک کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہماری کمپنی نے حادثے کی وجہ کی تحقیقات اور تجزیہ شروع کرنے کے لیے پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
کار ساز ادارے کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کی صورت حال کے تجزیے کی بنیاد پر، ہم ابتدائی طور پر تصدیق کر سکتے ہیں کہ یہ کار کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ یہ صرف ایک حادثہ تھا۔
کمپنی نے کہا کہ ہم اس حادثے پر بہت دکھی ہیں اور اپنے ساتھی اور پارٹنر ملازم کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں جو اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کار ساز ادارے نے ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کی مدد کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے.
میڈیا کے مطابق اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ کار تیسری منزل سے نیچے کیسے گری۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
