Advertisement
Advertisement
Advertisement

مغربی کنارہ: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

Now Reading:

مغربی کنارہ: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید جبکہ 8 افراد کو زخمی کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فورسز نے کارروائی کے دوران اس گاڑی پر فائرنگ کی جس میں یہ افراد سفر کر رہے تھے۔

فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق اُس وقت جنین کے علاقے میں فلسطینی اور اسرائیلی فورسز کے درمیان سخت جھڑپیں ہو رہی تھیں۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ اور ارد گرد چھاپہ مار کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

صیہونی حکام نے عبرانی زبان میں جاری بیان میں کہا سرائیلی فورسز نے اسلحہ کی برآمدگی کیلئے دو مختلف مقامات پر چھاپے مارے اس دوران ان کا مزاحمت کاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، موقع سے دو ایم 16 رائفلز اور اور میگزین برآمد کیے گئے ہیں۔

Advertisement

صیہونی حکام کا کہنا ہے رواں سال اسرائیل کے اندر فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں 19 اسرائیلی شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار گیا، ان حملوں میں ملوث اکثر فلسطینی مزاحمت کاروں کا تعلق جنین کے علاقے سے ہے۔

یاد رہے مقبوضہ مغربی کنارے میں حالیہ مہینوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں تیزی آئی ہے اور فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چند روز قبل ڈھائی ہزار سے زیادہ یہودی مارچ کرتے ہوئے پرانے شہر میں قبل بیت المقدس کے سب سے حساس مقدس مقام مسجد اقصیٰ  کے قریب پہنچے تھے جس کے جواب میں فلسطینیوں نے مسجد اندر رکاوٹیں کھڑی کر کے مارچ کرنے والوں اور قریبی اسرائیلی پولیس پر آتش گیر مادہ اور پتھراؤ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر