Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی سینیٹ نے گن سیفٹی بل منظور کرلیا

Now Reading:

امریکی سینیٹ نے گن سیفٹی بل منظور کرلیا

امریکی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ امریکیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ اپنے دفاع کی غرض سے وہ عوامی مقامات پر بھی اسلحہ ساتھ لے کر جاسکتے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق تمام امریکی سینیٹ نے گن سیفٹی بل منظور کیا اس بل کی حمایت میں 65 اور مخالفت میں 33 ووٹ پڑے۔

امریکی سپریم کورٹ نے اسلحہ ساتھ لے کر عوام میں جانے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا، سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ عوام میں اسلحہ اپنے ساتھ لے کر جانا امریکیوں کا بنیادی حق ہے، امریکی آئین اسلحہ رکھنے اور عوام میں لے جانے کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔

اِس فیصلے کے ذریعےامریکی سپریم کورٹ نے 1913 سے نیو یارک میں لاگو ایک قانون کو ختم کر دیا ہے، جسکے تحت عوامی مقامات پر اسلحہ لے جانے کا پرمٹ حاصل کرنے کی ٹھوس وجہ ثابت کرنا ضروری تھا۔

اسلحہ رکھنے کے حوالے سے ایک دہائی کے بعد سپریم کورٹ کا ایسا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے اور اندیشہ بڑھ گیا ہے کہ اب زیادہ تعداد میں لوگ امریکی قانونی طور پر اسلحہ لے کر گھومیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں ماس شوٹنگز یعنی لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کے بڑے واقعات کے بعد حکمران اور اپوزیشن جماعتیں گن کنٹرول کے حوالے سے ایک اہم بل پر قانون سازی کی تیاری کر رہی ہیں۔

اس فیصلے پر امریکی صدر جوبائیڈن نے رد عمل میں کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی ہے ، یہ فیصلہ عقل اور آئین دونوں سے متصادم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ملک بھر کے امریکیوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ گن سیفٹی کے لیے اپنی آواز بلند کریں کیونکہ زندگیاں داو پر لگی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں گزشتہ ماہ فائرنگ کے 2 بڑے واقعات ہوئے تھے، فائرنگ کے بڑھتے واقعات پراسلحہ رکھنے کے اختیارات کو محدود کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر