Advertisement
Advertisement
Advertisement

چاند کی مٹی نیلام کرنے کی کوشش، ناسا نے نوٹس جاری کر دیا

Now Reading:

چاند کی مٹی نیلام کرنے کی کوشش، ناسا نے نوٹس جاری کر دیا

امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند سے لائے جانے والی مٹی کی نیلامی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ کمپنی کو ایسا کرنے سے روک دیا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 1969ء میں خلائی مشن اپالو 11 کے دوران چاند سے چٹان کا ایک ٹکڑا لایا گیا تھا۔ ناسا کے وکیل نے بوسٹن کی آر آر آکشنز نامی نیلامی کی کمپنی کو خط میں لکھا ہے کہ اپالو مشن کے ذریعے لائے گئے تمام نمونہ جات ناسا کے ہیں اور کسی بھی شخص، یونیورسٹی یا کسی ادارے کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اسے تجزیے، تباہی، فروخت یا کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرے۔

22 جون کو لکھے گئے ایک اور خط میں ناسا نے آر آر آکشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ مواد کے موجودہ مالک سے رابطہ کرے اور حکومت کو واپس کرنے کے معاملات پر کام کرے۔

Advertisement

اپالو مشن کے دوران 47 پونڈ (.321 کلوگرام) وزنی چٹان کا ایک ٹکڑا چاند سے لایا گیا تھا جس میں سے کچھ تجربے کے طور پر کیڑے مکوڑوں اور دیگر حشرات کو کھلایا گیا تاکہ معلوم ہو سکے کہ اس میں ایسے اجزا تو نہیں جو انسانی جان کے لیے خطرہ بن سکیں۔ جن کاکروچ کو یہ مٹی کھلائی گئی ان کو مینیسوٹا کی یونیورسٹی میں لے جایا گیا جہاں ان کا مزید تجزیہ کیا گیا۔ جائزہ لینے والی خاتون ماہر مارین بروکس جو 2007ء میں انتقال کر گئی تھیں، نے کہا تھا کہ اُنہیں چاند کی مٹی سے ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ وہ زہرآلود ہے اور نہ ہی کیڑے مکوڑوں پر اس کے مضر اثرات مرتب ہوئے۔

بعد ازاں یہ مٹی اور کاکروچ ناسا کو واپس نہیں کیے گئے بلکہ ان کو بروکس کے گھر پر نمائش کے لیے رکھ لیا گیا۔ 2010ء میں ان کی بیٹی نے اس کو بیچ دیا جس کو اب آر آر آکشنز کے ذریعے فروخت کیا جا رہا تھا۔ خیال تھا کہ یہ مٹی چار لاکھ ڈالر تک میں فروخت ہو جائے گی تاہم اب اس کو نیلامی کی  فہرست سے نکال لیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر