Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا نے پاکستان اور چین سمیت 36 ممالک کی تجارتی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

Now Reading:

امریکا نے پاکستان اور چین سمیت 36 ممالک کی تجارتی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

امریکا نے پاکستان، چین، روس سمیت دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کردیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے گزشتہ روز روس، متحدہ عرب امارات، لتھوانیا، پاکستان، سنگاپور، برطانیہ، ازبکستان اور ویتنام سمیت دیگر ممالک سے 31 اضافی اداروں کو بلیک لسٹ میں شامل کیا، تاہم شامل کردہ کل 36 کمپنیوں میں سے 25 نے چین میں کام کیا۔

رپورٹس کے مطابق بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی وجہ امریکا نے یہ بتائی ہے کہ ان ممالک کی کمپنیوں نے روسی فوج اور روسی دفاعی صنعت کی مدد کی ہے۔

امریکی محکمہ تجارت نے کہا ہے کہ 24 فروری کے حملے سے قبل ان کمپنیوں نے روسی اداروں کو اشیاء فراہم کی تھیں۔

بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کا فیصلہ دنیا بھر کے اداروں اور افراد کو ایک طاقتور پیغام بھیجتا ہے کہ اگر وہ روس کی حمایت کرنا چاہتے ہیں تو امریکا ان سے رابطہ منقطع کر دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر