Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان، لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کا جواب، طالبان رہنماؤں پر سفری پابندیاں عائد

Now Reading:

افغانستان، لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کا جواب، طالبان رہنماؤں پر سفری پابندیاں عائد

افغانستان میں خواتین کو ان کے حقوق سے محروم کرنے پر اقوام متحدہ نے طالبان رہنماؤں پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سفارتکاروں نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان کے قائم مقام نائب وزیر تعلیم سید احمد شاہد خیل اور نائب وزیر برائے ہائر ایجوکیشن عبدالباقی حقانی پر گزشتہ روز سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ دیگر ممالک کے ساتھ مذاکرات کی غرض سے طالبان حکومت کے 15 عہدیداروں کو بین الاقوامی سفر کی اجازت دی گئی تھی جس کی مدت گزشتہ روز ختم ہونا تھی۔ ان میں سے 13 طالبان رہنماؤں کو دیے گئے استثنیٰ میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے تاہم بچیوں کی تعلیم پر پابندی اور خواتین کے حقوق کی پامالیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارتِ تعلیم کے دو عہدیداروں کو بین الاقوامی سفر کی رعایت نہیں دی گئی۔

Advertisement

سفارتکاروں کے مطابق اقوام متحدہ کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی نے مشکل مذاکرات کے بعد 13 طالبان رہنماؤں پر سے محدود مدت کے لیے سفری پابندیاں ہٹائی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین کے حقوق کی بڑھتی ہوئی پامالیوں کے باعث کچھ ممالک اس حق میں تھے کہ طالبان کو بین الاقوامی سفر پر دی گئی ہر قسم کی رعایت ختم ہونی چاہیے تاہم کچھ نے اس حوالے سے اعتراض اٹھایا تھا۔

دو ہفتے پہلے بھی افغان دارالحکومت کابل میں خواتین نے روٹی، کام اور آزادی کے نعرے لگاتے ہوئے طالبان کی جانب سے عائد سخت پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ وزارتِ تعلیم کے دفتر کے سامنے 20 سے زیادہ خواتین جمع ہوئی تھیں جنہوں نے احتجاج کرتے ہوئے طالبان حکام سے خواتین کے لیے تعلیم اور روزگار کا مطالبہ کیا تھا۔

اس سے قبل طالبان کے سپریم لیڈر نے اپنے نئے حکم نامے میں خواتین کے لیے چہرے کا نقاب لازمی قرار دیا تھا جس کے بعد وزارتِ امربالمعروف و نہی عن المنکر نے خواتین ٹی وی اینکرز کو بھی اس حکم کی پابندی کرنے کا کہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے
جنگ ختم امن شروع، مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ
غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر