Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ہجوم پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک 11 زخمی

Now Reading:

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ہجوم پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک 11 زخمی
امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ہجوم پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک 11 زخمی

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ہجوم پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک 11 زخمی

فلاڈیلفیا: امریکی شہر فلاڈیلفیا کے علاقے ساؤتھ اسٹریٹ میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں ساؤتھ اسٹریٹ کے علاقے میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ پولیس کے پہنچنے پر حملہ آور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق پولیس نے علاقے کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ یہ واقعہ ہفتے کی رات کو رپورٹ کیا گیا ہے۔

اتوار کی صبح ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسپکٹر ڈی ایف پیس کا کہنا تھا کہ پولیس افسران نے کئی شوٹرز کو ہجوم پر فائر کرتے دیکھا جس کے بعد ایک اہلکار نے شوٹر پر گولی بھی چلائی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے مشتبہ شخص ہلاک ہوا ہے یا نہیں تاہم ملزم اپنا اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔

Advertisement

اسپکٹر ڈی ایف پیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کم از کم دو بندوقیں بر آمد ہوئی ہیں جن میں سے ایک کے پاس اضافی میگزین بھی موجود تھا۔

ان کے مطابق جائے وقوعہ سے 200 سے 300 خالی خول بھی بر آمد ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 14 افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پیس کا کہنا تھا ان متاثرین میں سے 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد ایک خاتون شامل ہیں جن کے جسم پر متعدد گولیوں کے نشان موجود ہیں۔

اسپکٹر ڈی ایف پیس نے کہا کہ آپ تصور کرسکتے ہیں کہ فائرنگ کے وقت ساؤتھ اسٹریٹ پر سینکڑوں افراد موجود تھے جیسا کہ ہر ہفتے کی شام ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے، کم از کم ایک شوٹر تو امریکی اسٹریٹ پر جنوب کی جانب بھاگتے ہوئے دیکھا گیا تھا تاہم پولیس سی سی ٹی فوٹیج حاصل کررہی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت کی جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر