Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماحولیاتی تبدیلی: بھارت کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانے کا منصوبہ

Now Reading:

ماحولیاتی تبدیلی: بھارت کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانے کا منصوبہ

ماحولیاتی تبدیلوں کے باعث بھارت نے لاکھوں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

بھارت میں ایک سروے کیا گیا جس کے مطابق تقریباً 57 فیصد گاڑی مالکان کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹائے جانے کا انحصار گاڑیوں کی عمر کے بجائے ان کے طے کیے گیے سفر پر ہونا چاہیے۔

سروے میں نصف سے زیادہ صارفین نے کہا کہ وہ اپنی گاڑیوں کی تعداد کو کم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ کلنکرز پالیسی (دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سے متعلق پالیسی) کے تحت پرانی گاڑیاں رکھنا اب زیادہ مہنگا ہو جائے گا۔

یاد رہے بھارتی حکومت نے پچھلے سال یہ لازمی قرار دیا تھا کہ 20 سال سے زائد پرانی ذاتی گاڑیوں اور 15 سال سے زائد پرانی کمرشل گاڑیوں کو سڑک پر لانے کے لیے فٹنس ٹیسٹ لازمی کروانا ہو گا۔

واضح رہے کہ بھارت نے رواں برس اپریل سے آٹو فٹنس ٹیسٹ کو مزید مہنگا کر دیا جس کے تحت 15 سال سے زائد پرانی گاڑیاں رکھنے والوں کو اب اپنی رجسٹریشن کی تجدید کے لیے 8 گنا زیادہ فیس ادا کرنی ہو گی۔

Advertisement

بھارت کے سینٹر فار سائنس اینڈ انوائرمنٹ کی پیش گوئی کے مطابق 2025 تک بھارت میں 20 ملین پرانی گاڑیاں اپنی عمر کے خاتمے کے قریب ہوں گی جس سے ماحولیات کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر