Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر کی قوم کے لیے میں جنگ لڑوں گی، مشعال ملک

Now Reading:

کشمیر کی قوم کے لیے میں جنگ لڑوں گی، مشعال ملک
مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ میں کشمیر کی قوم کے لیے جنگ لڑوں گی۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کشمیری بہادر اور خوددار قوم ہیں کبھی ہار نہیں مانے گے اس لیے میں کشمیر کی قوم کے لیے میں جنگ لڑوں گی۔

انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ  غم سے بھری پڑی ہے، کئی دہائیوں سے سٹرکوں اور گلیوں میں اپنے پیاروں کی لاشیں اور خون بکھرا پڑا دیکھ رہے ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ ماؤں، بہنوں اور بزرگوں کی  چیخیں اور سسکیاں آسمان کو ہلا رہی ہیں، لمحہ بہ لمحہ بارود اور گیس شیلنگ کی بدبو سے سانس لینا بھی محال ہے۔

انہوں نے کہا کہ حریت قیادت کو بھارت کی کینگرو کورٹس میں دہشتگرد ڈکلئیر کرنا دنیا عدل کے ساتھ سب سے بڑا مزاق ہے، بھارت کی ہٹ دھرمی کے آگے دنیا میں عدل کا نظام آج شرمندہ ہے۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ یسین ملک نے نہ صرفِ بھارتی جارحیت کو للکارا بلکہ ظلم کے خلاف ڈٹ گئے،  انھوں نے کہا کہ کشمیری زندگی کی بھیک نہیں اپنی آزادی مانگ رہے ہیں، کشمیریوں نے جتنی قربانیاں دی کسی نے نہیں دی۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ ہندوستان کی بھول ہے کہ وہ ان اوچھے ہتھ کنڈوں سے ہماری تحریک آزادی کو دبا سکیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ پہلے معصوم کشمیریوں کا قتل اور اب کشمیری قیادت کا جوڈیشنل مرڈر کیا جارہا ہے، آج کا ہٹلر مودی ہے اور کوئی نہیں ہے۔

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی سے کہنا چاہتی ہوں، کشمیریوں کے لیے انٹرنیشنل کرمنل ٹربیونل اب تک کیوں نہیں بنایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر