Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بھارت میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کی مذمت

Now Reading:

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بھارت میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کی مذمت
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بھارت میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کی مذمت

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بھارت میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کی مذمت

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کی مذمت کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی صحافی محمد زبیر کو دہلی پولیس نے پیر کی رات ان کی سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار کیا تھا۔

بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ آکار پٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکام محمد زبیر کو جعلی خبروں اور غلط معلومات کا توڑ کرنے اور اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کو روکنے کے لیے ان کے کام کے لیے نشانہ بنا رہے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بھارت مسلمانوں کے خلاف جاری بدترین کریک ڈاؤن ختم کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

انہوں نے کہا کہ محمد زبیر کی گرفتاری سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنوں کو درپیش خطرہ بحرانی موڑ پر پہنچ گیا ہے۔
آکار پٹیل نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ محمد زیبر کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کی کاپی فراہم نہیں کی گئی تھی اور عجلت میں کئی گئی ان کی گرفتاری سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی حکام کتنی ڈھٹائی کا شکار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہراساں کرنا، ڈرانادھمکانا، بلاجواز گرفتاریاں، اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو سچ اور انصاف کی تلاش کی پاداش میں قید کرنا بھارت میں خطرناک حد تک معمول بن گیا ہے۔

Advertisement

آکار پٹیل نے دہلی پولیس سے زبیر کو فوری طور پر اور غیر مشروط طور پر رہا کرنے اور صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور کارکنوں کے کو ہراساں کرنے کی کارروئیاں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ حکام کی طرف سے طاقت کا استعمال اس بات کا غماز ہے کہ بھارت میں اختلاف رائے کو برداشت نہیں کیا جا رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر