Advertisement
Advertisement
Advertisement

کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ میں دھماکا

Now Reading:

کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ میں دھماکا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج ایک گردوارے میں دھماکے ہوا جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا کابل کے علاقے کارتی پروان کے ایک گردوارے میں آج صبح ہوا جس کے بعد علاقے میں متعدد گولیوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

گردوارے کے انتظامی عہدیدار گرنام سنگھ نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے وقت گردوارے میں تقریباً 30 افراد موجود تھے۔

مقامی خبروں کے مطابق یہ علاقہ گنجان آباد ہے اور متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

گرنام سنگھ کا کہنا ہے کہ طالبان ہمیں گردوارے میں داخلےکی اجازت نہیں دے رہے اور ہمیں گردوارے کے اندر کی صورتحال سے متعلق فی الحال کچھ علم نہیں ہے۔

Advertisement

دوسری جانب گردوارے میں دھماکے سے متعلق طالبان حکام کی جانب سے تاحال  کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 25 مئی کو افغانستان کے صوبہ بلخ کے دارالحکومت میں تین دھماکوں میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے تھے، اسی دن کابل شہر میں مسجد شریف حضرت زکریا مسجد میں ایک دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر