مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی، 3 کشمیری نوجوان شہید
نوجوان کوبھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے تجن میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا ہے جبکہ دوسرے نوجوان کو سوپور قصبہ کے علاقے طولیبل میں شہید کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آخری اطلاعات آنے تک دونوں علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے سوشل میڈیا دی ریئل کشمیر نیوز فیس بک پیج کے آپریٹر کوگرفتار کرلیا ہے، یہ گرفتاری بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع کپواڑہ کے علاقے چندی گام لولاب میں ایک نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کرنے کی خبر جاری کرنے پر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
