Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ میں مہنگائی: ریلوے ملازمین کا ملک گیر ہڑتال کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

برطانیہ میں مہنگائی: ریلوے ملازمین کا ملک گیر ہڑتال کرنے کا فیصلہ

برطانیہ میں مہنگائی سے پریشان ہزاروں ریلوے ملازمین نےتنخواہوں میں اضافے کے لیے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا، جس سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

تفصیلات کے مطابق یونین کے رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ تنخواہوں  ملازمتوں اور اصلاحات پیکیج تنازع کو حل کرنے میں ناکامی کے بعد ریل اور ٹیوب ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ریل یونین کا کہنا ہے کہ 40000 سے زیادہ ریلوے ملازمین تین روزہ منگل، جمعرات اور ہفتہ کو ملک گیر ہڑتال کا حصہ بنے گے ۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

برطانیہ کے ریل نیٹ ورک کا تقریباً نصف حصہ ہڑتال کے دنوں میں کھلا رہے گا جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت بہت محدود ہوگی ۔

Advertisement

ریلوے یونین کے جنرل سیکریٹری مک لنچ نے کہا کہ کوئی قابل عمل تصفیہ پیش نہیں کیا گیا ہے اور ہڑتالوں میں مزید اضافہ ہوگا، ہزاروں ملازمتوں میں کٹوتی کی جا رہی ہے اور کارکنوں کو مہنگائی سے کم تنخواہوں میں اضافے کا سامنا ہے۔

ٹرین کمپنیوں کی طرف سے مسافروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں صرف ضرورت پڑنے پر ہی سفر کریں۔

 دوسری جانب سیکریٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شپس نے اس اقدام کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر