Advertisement
Advertisement
Advertisement

حضرت عثمان غنیؓ کے دور کی پتھروں پر لکھی گئی تحریریں دریافت

Now Reading:

حضرت عثمان غنیؓ کے دور کی پتھروں پر لکھی گئی تحریریں دریافت
حضرت عثمان غنیؓ کے دور کی پتھروں پر لکھی گئی تحریریں دریافت

حضرت عثمان غنیؓ کے دور کی پتھروں پر لکھی گئی تحریریں دریافت

سعودی عرب میں حضرت عثمان غنیؓ کے دور کی پتھروں پر لکھی گئی تحریریں دریافت ہوئی ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں پتھروں پر لکھی گئی دو ایسی نادر اور نایاب تحریریں دریافت کی گئی ہیں جو صحابی رسول ﷺ اور تیسرے خلیفہ حضرت عثمان غنیؓ کے دور کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ نایاب تحریریں مکہ مکرمہ کے نواح میں واقعہ پہاڑی علاقے عالیہ میں دریافت کی گئی ہیں۔

اس حوالے سے سعودی عرب کے محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ تحریریں 1400 سال قبل حضرت عثمان غنیؓ کے دور میں لکھی گئی تھیں۔

محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ ان تحریروں میں حضرت عثمان غنیؓ کے بطور تیسرے خلیفہ نامزد ہونے کی اطلاع دی گئی ہیں۔

Advertisement

اسلامی نوادرات اور تحریروں میں مہارت رکھنے والی سعودی محققہ مشاعل عسیری کا کہنا تھا کہ صدیوں پہلے پتھروں پر لکھی گئی مذہبی عبارتوں سے اس دور میں اس علاقے کے لوگوں کی مذہبی سرگرمیوں کا پتا چلتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بادیہ بنی عمرو کے علاقے کے پتھروں پر لکھی گئی ابتدائی اسلامی عبارتوں کو مملکت میں باقی اہم مادی یادگاروں میں سے سب سے اہم سمجھتی ہوں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ بلاشبہ یہ تحریریں معلومات اور تاریخی حقائق کا ایک بڑا اور اصل ذریعہ ہیں جن کے اصل ہونے میں بھی کوئی شبہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بادیہ بنی عمرو مملکت کے جنوب مغرب میں ایک اہم ترین آثار قدیمہ کی جگہوں میں سے ایک ہے جو مختلف تاریخی ادوار سے تعلق رکھنے والے بہت سے نوادرات کی موجودگی کو ظاہر کرتی ہے اور اس سے قبل کئی دیگر قدیم یادگاریں بھی دریافت کی جاچکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر