Advertisement
Advertisement
Advertisement

فن لینڈ میں تمام کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان

Now Reading:

فن لینڈ میں تمام کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان

فن لینڈ کی حکومت نے ملک بھر میں عائد تمام کورونا پابندیوں کا 30 جون کو خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شینگن علاقے یا یورپی یونین کے باہر سے آنے والے مسافروں کو اب ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یا منفی کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

پابندیوں کے خاتمے سے روس سے فن لینڈ میں داخل ہونے والے مسافروں کی آمدورفت میں اضافہ ہو سکتا ہے.

فین لینڈ کی وزارت داخلہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ فن لینڈ کی بیرونی سرحدوں پر کووڈ سے متعلق تمام پابندیاں 30 جون کو ختم ہو جائیں گی۔

اس اعلان کے مطابق اب جولائی کے آغاز سے، شینگن اور یورپی یونین زونز کے باہر سے ملک میں آنے والے تمام مسافروں کو اب ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یا منفی کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Advertisement

مزید برآں، بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر اب کووِڈ ٹیسٹ نہیں کیے جائیں گے۔

وزارت نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ فن لینڈ کے محکمہ صحت کے حکام کے کہنے کے بعد آیا ہے کہ پابندیوں کو برقرار رکھنے کے لیے اب صحت کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

فن لینڈ کے اس اعلان کے بعد ملک بھر میں متعدد مقامات پر لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے پابندیوں کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کیا۔

شینگن ممالک کے ساتھ ساتھ غیر شینگن یورپی یونین کے رکن ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے فن لینڈ کے سرحدی ضوابط جنوری کے آخر میں اٹھا لیے گئے تھے۔

جولائی سے اقدامات کو مکمل طور پر ہٹانے سے غیر شینگن اور غیر یورپی یونین کے علاقوں بشمول فن لینڈ اور روس کی سرحد کے پار سے ٹریفک میں اضافہ متوقع ہے۔

وزارت داخلہ نے نوٹ کیا کہ مشرقی سرحد کے پار ٹریفک کا حجم اب بھی روسیوں کی فن لینڈ جانے کی خواہش کے ساتھ ساتھ درست ویزوں کی تعداد سے متاثر ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر