
بھارت کے اقتصادی مرکز ممبئی میں ایک خستہ حال رہائشی عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کے علاقے کریلا میں پیر کی رات 4 منزلہ عمارت گر گئی جس میں 3 افراد ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے جب کہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں جنہیں تاحال نکالنے کی کوششں جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں نے ابتدائی امدادی کارروائی شروع کردی ہے، ملبے میں دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کولمبیا، بل فائٹنگ کے دوران اسٹینڈ گرنے سے 4 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی
کریلا کے وزیر ماحولیات نے اس حوالے سے کہا کہ متاثرہ رہائشیوں کو کچھ عرصہ قبل خستہ حال عمارت کو خالی کرنے کے لیے کہا گیا تھا لیکن وہ وہیں رہنے لگے۔
واضح رہے کہ بھارت میں جون اور ستمبر کے مون سون کے موسم میں عمارتیں گرنے کے واقعات عام ہیں شدید بارش کے باعث ناقص عمارتوں کی بنیاد کمزور ہوجاتی ہیں جس کے بعد ایسے واقعات پیس آتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کے شہرممبئی کے علاقے نوپاڑہ میں 50 سال پرانی خستہ حالت 3 منزلہ عمارت گرگئی تھی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News